شہزادہ چارلس سے بات کرتے ہوئے ایک شخص اچانک بے ہوش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

برطانوی شہزادہ چارلس کے لندن کے برسٹل میں واقع ایک مرکز کے دورے کے دوران اچانک ایک ناقابل یقین واقعہ پیش آیا۔ ایک شخص جو برسٹل مرکز میں ملازم تھا شہزادہ چارلس سے بات کرتے ہوئے اچانک بے ہوش ہو کرگر پڑا۔

Advertisement

سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو اور تصاویر بڑے پیمانے پر شیئر کی جا رہی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہزادہ چارلس سے بات کرتے ہوئے ایک شخص اچانک لڑکھڑا کر گر پڑا۔ اس موقعے پر برطانوی شہزادے کے محافظ اسے بچانے کے لیے اس کے پاس پہنچ گئے۔اس و قعے پرپرنس چارلس حیرت زدہ رہ گئے حالت میں دیکھا گیا۔ ہوش میں آنے کے بعد شہزادہ چارلس نے 74 سالہ رچرڈ سگ گارڈ کی صحت کے بارے میں اس کے پاس جا کر دریافت کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں