.

قیادت کے تنازع پرجنوبی افریقہ کا گرجا گھر میدان جنگ بن گیا،4 ہلاکتیں

اسلحہ سے لیس 30حملہ آوروں نے رات گئے زوربیکوم کے گرجا گھر پر دھاوا بول دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عیسائیت کے مختلف فرقوں کے درمیان قیادت کے تنازع نے جنوبی افریقہ کے گرجا گھر کو میدان جنگ بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلحہ سے لیس 30 حملہ آوروں نے رات گئے زوربیکوم کے گرجا گھر پر دھاوا بول دیا۔چرچ کے باہر گولیاں برسا دیں، چرچ میں موجود 200 افراد کو یرغمال بنا لیا اور فائرنگ کے نتیجے میں سکیورٹی گارڈ دم توڑ گیا۔ وحشیانہ خونریزی میں ایک گاڑی میں 4افراد جل کر ہلاک ہوگئے۔

نیشنل ڈیفنس فورس کے خصوصی دستے جائے وقوعہ پر پہنچے۔ گھنٹوں کے مذاکرات کے بعد پولیس نے یرغمال بنائے گئے افراد کو حملہ آوروں کے چنگل سے چھڑا لیا۔ درجنوں حملہ آوروں کو گرفتار کرکے اسلحہ تحویل میں لے لیا۔