کرونا جاپان میں امریکی میرینز میں داخل، دسیوں فوجی وبا کا شکار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

کرونا وائرس مختلف ممالک اور براعظموں میں پھیلتا جا رہا ہے۔ اس وبا سے اب تک 560،000 سے زیادہ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق جنوبی جاپان میں دو جزائر میں متعین امریکی میرینز میں بھی کرونا کی وبا پھیل گئی ہے۔ اوکیناوا حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی جاپان میں دو فوجی اڈوں میں کرونا پھیلنے سے دسیوں فوجی اس کا شکار ہوئے ہیں۔ حکام نے اس حوالے سے امریکی فوج سے تمام تر تفصیلات سامنے لانے کو کہا ہے۔

Advertisement

اوکیناوا کے صوبے کے عہدیداروں نے کہا کہ وہ صرف اتنا کہہ سکتے ہیں کہ "چند درجن" کیسزحال ہی میں سامنے آئے ہیں کیونکہ امریکی فوج نے اصل تعداد ظاہر نہ کرنے کو کہا ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ یہ وبا میرین کور فوٹنما ایئر فورس بیس اور ہینسن کیمپ میں پھیل رہی ہے۔

مقامی میڈیا نے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ لگ بھگ 60 امریکی فوجی کرونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

اوکیناوا کے گورنر ڈینی تماکی نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ اوکیناوا کے باشندوں کو امریکی فوجیوں کے کرونا کا شکار ہونے کی خبر سے صدمے سے دوچار ہوئے ہیں۔ مقامی لوگوں نے جزیرے میں امریکی فوجیوں میں کرونا کی روک تھام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر شکوک وشبہات کا اظہار کیا۔

تماکی نے کہا کہ اوکیناوا کے عہدیداروں نے جمعہ کے روز امریکی فوج سے مقامی باشندوں میں بڑھتے ہوئے خدشات کو دور کرنے کے لیے متاثرہ فوجیوں کی تعداد اور دیگر تفصیلات ظاہر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی میرینز میں کرونا پھیلنے کی خبروں کے بعد اوکیناوا کے باشندوں میں خوف اور تشویش کی فضا پائی جا رہی ہے۔

میرینز نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ فورسز کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے اور اڈے سے باہر سرگرمیوں کو روکنے کے لئے اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کررہی ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ان اقدامات کا مقصد ہلاکتوں کی تفصیلات فراہم کیے بغیراپنی افواج ، ان کے خاندان اور مقامی آبادی کی حفاظت کرنا ہے۔

خیال رہے کہ جاپان اور امریکا کے درمیان دو طرفہ سیکیورٹی معاہدے کے تحت اوکیناوا کے قریب 50،000 امریکی فوجی موجود ہیں۔ مقامی آبادی کو امریکی اڈوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔ وکیناوا کے باشندوں نے طویل عرصے سے امریکی اڈوں سے متعلق آلودگی ، شور شرابے اور جرائم کی شکایت کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں