دنیا میں تیل پیدا کرنے والی سب سے بڑی کمپنی سعودی ارامکو کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ڈاؤن اسٹریم سیکٹر کی سرگرمیوں کو از سر منظم کرے گی۔
کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاؤن اسٹریم سرگرمیوں کے ورکنگ ماڈل میں تجارتی سرگرمیوں کے چار یونٹس ہوں گے۔
ارامکو کمپنی نے بتایا ہے کہ وہ 2020ء کی دوسری سہ ماہی کے نتائج کا اعلان 10 اگست کو کرے گی۔ نتائج کا اعلان اسٹاک مارکیٹ میں حصص کے کاروبار کے آغاز سے قبل کر دیا جائے گا۔
اس سے قبل ارامکو کمپنی کے چیف ایگزیکٹو امین الناصر اپنے ایک بیان میں بتا چکے ہیں کہ ان کی کمپنی رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے منافع کی تقسیم کے لیے نقد منافع اور Debt Instrumentدونوں کے امتزاج سے کام لے گی۔ پہلی سہ ماہی کے منافع کی مالیت 18.75 ارب ڈالر ہے۔
امین الناصر نے ٹیلی فون کے ذریعے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ SABIC کے معاہدے کے بعد ارامکو کمپنی کی قرض داری کے تناسب میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی کا ہدف 5 سے 15% کے درمیان لیورج رکھنا ہے۔
-
میگا ڈیل:سعودی آرامکو نے سابک کے69 ارب 10 کروڑ ڈالر میں 70 فی صد حصص خرید کر لیے
سعودی عرب کی تیل کی بڑی کمپنی آرامکو نے اتوار کو سعودی بیسک انڈسٹریز کارپوریشن (سابک) کے دو ارب 10 کروڑ حصص 259 ارب ریال (69 ارب 10 کروڑ ڈالر) میں ... بين الاقوامى -
'آرامکو' کو تیل کی یومیہ پیداوار 12.3 ملین بیرل کی سطح پر برقرا رکھنے کی ہدایت
سعودی عرب کی وزارتِ توانائی نے تیل کی قومی کمپنی 'آرامکو' کو ہدایت کی ہے کہ وہ آنے والے مہینوں کے دوران تیل کی روزانہ پیداوار 12.3 بیرل کی سطح ... مشرق وسطی -
تیل کی طلب پر "كرونا" وائرس کے اثرات مختصر مدت کے ہوں گے : آرامکو
دنیا میں تیل پیدا کرنے والی سب سے بڑی کمپنی سعودی ارامکو کے چیف ایگزیکٹو امین الناصر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے تیل کی طلب پر اثرات مختصر مدت کے لیے ... مشرق وسطی