سعودی عرب: عسیر صوبے میں تاریخی قلعوں کے حوالے سے ترقیاتی منصوبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں عسیر صوبے کے گورنر شہزادہ ترکی بن طلال نے باور کرایا ہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ان کے ولی عہد علاقے کے مستند امور کے وصف کو مضبوط بنانے کی شدید خواہش رکھتے ہیں۔ گورنر کے مطابق صوبے میں قلعوں کو جدید بنانے کا منصوبہ ان کے تاریخی مقام اور اہمیت کے پیش نظر تیار کیا گیا ہے۔

شہزادہ ترکی بن طلال نے یہ بات صوبے کے سیکریٹریٹ اور بلدیات کو دی گئی ہدایات کے دوران کہی۔ وہ عسیر صوبے کے تمام شہروں اور اضلاع میں تاریخی قلعوں کے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بات کر رہے تھے۔

Advertisement

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق یہاں واقع بلند قلعوں کو گاؤں کا ایسا پہرے دار قرار دیا جاتا ہے جو سوتے نہیں۔ وادی میں گیہوں کے ڈپو موجود ہیں۔ اس حوالے سے صوبے کے سیکریٹریٹ کی امتیازی حیثیت کی حامل کوششوں کو سراہا گیا۔

عسیر کے گورنر شہزادہ ترکی بن طلال نے صوبے میں تہذیب و تمدن کی صورت بہتر بنانے کے منصوبے کا آغاز 2019ء کے اوائل میں کیا تھا۔ منصوبے میں عسیر کے شہروں اور 33 بلدیات میں تاریخی شہری تصویر کی ترقی کا عمل شامل ہے۔ اس کا مقصد تعمیراتی ورثے کو اجاگر کرنا ہے جو دیہات، عوامی بازاروں اور قلعوں پر مشتمل ہے۔

اس سلسلے میں ابھی تک 67 مقامات کو اجاگر کیا گیا ہے۔ آئندہ منصوبے میں صوبے کے قلعوں کو آنے والے افراد کے استقبال کے لیے تیار کرنا شامل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں