.

کرونا کی وجہ سے سعودی عرب میں الجنادریہ میلہ موخر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی وزارت ثقافت نے بتایا ہے کہ مملکت میں قومی ورثہ اور ثقافت علامت سمجھا جانے والا "الجنادریہ" میلہ سال 2021ء کی پہلی سہ ماہی تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق کرونا کی وجہ رواں سال بڑی تعداد میں لوگوں کے ثقافتی اجتماعات ممکن نہیں۔ یہی وجہ ہے رواں سال اس تہوار کو منسوخ کرکے آئندہ سال تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات اور شہریوں کی زندگی کے تحفظ کے لیے الجنادریہ میلہ منسوخ کیا گیا۔

سعودی پریس ایجنسی "ایس پی اے" کے مطابق سعودی عرب کی کابینہ نے رواں سال اپنے ایک اجلاس میں الجنادریہ میلے کو نیشنل گارڈز سے وزارت ثقافت کے زیراہتمام منعقد کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔ کابینہ نے وزارت ثقافت کو رواں سال نومبر میں جنادریہ ثقافتی میلہ منعقد کرانے کی ہدایت کی تھی۔

سعودی عرب کی وزارت ثقافت اس تاریخی میلے کو جدید بنیادوں پر منعقد کرنے اور ویژن 2030ء کے وضع کردہ خطوط کے مطابق اس کی تقریبات کا انعقاد کرنے کے لیے تیاریاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ وزارت ثقافت نے میلے کو زیادہ موثر بنانے اور قومی ثقافت کے اظہار کے لیے ثقافتی ماہرین کی خدمات بھی لی ہیں۔ اس حوالے متعدد ورکشاپس اور تربیتی کلاسز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔