ابوظبی سے تعلق رکھنے والی کمپنی کرونا وائرس کے علاج کی ویکسین کے پہلے مرحلے کی تیسری آزمائش کررہی ہے اور اس کے مریضوں پر اثرات کے نتائج کی جانچ کررہی ہے۔ابوظبی کی کمپنی نے یہ ویکیسن چین کے دواساز ادارے نیشنل بائیوٹیک گروپ ( سی این بی جی) کے ساتھ اشتراک سے تیار کی ہے۔
اس اشتراک عمل میں ابو ظبی سے تعلق رکھنے والی مصنوعی ذہانت کی کمپیوٹنگ کمپنی گروپ 42( جی 42) اور ابوظبی کا محکمہ صحت شامل ہیں۔
ابو ظبی کے میڈیا دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ''ابوظبی کی جی 42 ہیلتھ کیئر، چین کی سائنو فارم سی این بی سی محکمہ صحت اور وزارت صحت کے انتظام میں نئی ویکسین کا آزمائشی تجربہ کررہی ہے۔ یہ ویکسین یو اے ای کے مکینوں کو فوری دستیاب ہوگی۔''
The world’s first @WHO-listed phase III clinical trial of the Covid-19 inactivated vaccine has begun in #AbuDhabi, with @DoHSocial Chairman, Sheikh Abdullah bin Mohammed Al Hamed the 1st to participate in the trial, followed by Acting Undersecretary Dr. Jamal Al Kaabi. pic.twitter.com/gEIFgcSFHC
— مكتب أبوظبي الإعلامي (@admediaoffice) July 16, 2020
جی 42 نے اس آزمائشی تجربے کے بارے میں الگ سے ایک بیان جاری کیا ہےاور کہا ہے کہ یو اے ای کا جانچ کے لیے انتخاب اس کے تنوع کے پیش نظر کیا گیا ہے اور یہاں 200 سے زیادہ ممالک کے شہری رہتے ہیں۔
مختلف نسلوں سے تعلق رکھنے والے افراد پر ویکسین کے آزمائشی تجربے سے تحقیقی عمل کو تقویت ملے گی اور آزمائشی تجربات کی کامیابی کی صورت میں اس کا عالمی سطح پر اطلاق کیا جاسکے گا کیونکہ اس طرح اس کے قابل عمل ہونے کا ثبوت دستیاب ہوجائے گا۔
اس ویکسین کو پہلے مرحلے کے پروگرام میں 5000 رضاکاروں پر آزمایا جارہا ہے۔حکام نے اس میں حصہ لینے کے لیے 15 ہزار افراد کو اجازت نامے جاری کیے ہیں۔اس پہلے گروپ کو عجمان میں واقع شیخ خلیفہ میڈیکل سٹی میں آج جمعرات کو ویکسین لگائی جارہی ہے۔