.

ملکہ الزبتھ کی پوتی شہزادی پیٹریس رشتہ ازدواج میں منسلک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

انگلینڈ کی ملکہ الزبتھ دوم کی پوتی اور شہزادہ اینڈریو کی بیٹی شہزادی بیٹریس اطالوی تاجر ایڈورڈو میپیلی موتی سے ونڈسر میں نجی تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔ شاہی جوڑے کی شادی کی باقاعدہ تصدیق بکنگھم پیلس کی جانب سے کی گئی ہے۔

یہ شادی 29 مئی کو لندن میں ہونا تھی لیکن کووڈ 19 کی وبا کی وجہ سے نئی تاریخ مقرر کیے بغیر ملتوی کردی گئی تھی۔

بکنگھم پیلس نے بیان میں بتایا کہ شادی کی خصوصی تقریب جمعہ کی صبح رائل ونڈسر چرچ میں 94 سالہ ملکہ اور ان کے شوہر شہزادہ سالہ فلپ کی موجودگی میں ہوئی۔ کرونا وبا کی وجہ سے اس موقعے پر شاہی کنبے کے ارکان کو تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔

31 سالہ شہزادی بیٹریس ملکہ الزبتھ دوم کے دوسرے بیٹے پرنس اینڈریو کی بیٹی اور ان کی سابقہ اہلیہ سارہ فرگسن کی صاحب زادی ہیں۔

شہزادی بیٹریس برطانوی تخت کے بعد یکے بعد دیگرے نویں نمبر پر ہیں جبکہ ان کی چھوٹی بہن یوجینی دسویں نمبر پر ہے۔

ان کے شوہر 37 سالہ ایڈورڈو ماپیلی موتی رئیل اسٹیٹ کے کاروبار سے منسلک ہیں اور کرکٹ کا شوق رکھتے ہیں۔ وہ طلاق یافتہ اور ایک بچے کے باپ ہیں۔

شہزادہ اینڈریو کے امریکی معاشی ماہر جیفری ایپسٹین کے ساتھ تعلقات کی افواہیں گردش کرتی رہی ہیں۔آنجہانی اپیسٹین پر کم عمر لڑکیوں کے جنسی استحصال کا الزام عائد کیا گیا تھا اور اس نے گذشتہ سال جیل میں خودکشی کی تھی۔

اگست 2019 میں شائع ہونے والی عدالتی دستاویزات سے انکشاف ہوا ہے کہ ورجینیا رابرٹس نامی ایک خاتون نے دعویٰ کیا کہ اس ایپسٹین کی طرف سے مجبور کرنے پر شہزادہ اینڈریو کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا تھا۔ اس وقت اس خاتون کی عمر سترہ سال تھی۔