متحدہ عرب امارات نے گذشتہ دو ایک روز میں کرونا وائرس کے46 ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کیے ہیں اور ان میں صرف 289 افراد کے اس مہلک وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
یو اے ای کی وزارتِ صحت نے ہفتے کے روز بتایا ہے کہ ان نئے مریضوں کی تشخیص کے بعد ملک میں کل کیسوں کی تعداد 56711 ہوگئی ہے۔ ان میں 48917 تن درست ہوچکے ہیں۔گذشتہ 24 گھنٹے میں 469 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
وزارت کے مطابق پہلے سے کووِڈ-19 کا شکار ایک شخص وفات پاگیا ہے اور اب یو اے ای میں اس مہلک وائرس سے اموات کی تعداد 338 ہوگئی ہے۔
Further 46,000 Covid-19 tests were carried out by UAE health authorities, revealing 289 new cases and bringing the total number of cases to 56,711. The new cases identified are undergoing treatment. #UAEGov
— UAEGov (@uaegov) July 18, 2020
حکام نے امارات کے مکینوں اور شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کرونا وائرس سے بچنے کے لیے پیشگی حفاظتی احتیاطی تدابیر کی پاسداری کریں۔
یو اے ای کرونا وائرس کی وَبا کے خلاف جنگ میں قائدانہ کردار بھی ادا کررہا ہے اور ابوظبی کی ایک کمپنی نے چین کے ایک بڑے دوا ساز ادارے کے اشتراک سے کووِڈ-19 کے علاج کے لیے ایک ویکسین تیار کرلی ہے۔گذشتہ جمعرات سے تین مراحل میں اس اس کی آزمائشی جانچ کا آغاز کیا ہے اور عجمان میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کو یہ نئی ویکسین لگائی گئی ہے۔
اس آزمائشی تجربے کے کامیاب نتائج کی صورت میں اس ویکسین کی تجارتی پیمانے پر تیاری شروع کردی جائے گی اور یہ سب سے پہلے امارات کے شہریوں اور مکینوں کو دستیاب ہوگی۔