روس اور امارات کا لیبیا میں فوری فائر بندی پر زور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زائد آل نہیان کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔ روسی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں شخصیات کے درمیان متعدد اہم امور زیر بحث آئے۔

دونوں ملکوں کے وزراء خارجہ نے لیبیا میں لڑائی کی کارروائیوں کے فوری روکے جانے اور تنازع کے جامع سیاسی تصفیے کا مطالبہ کیا۔

علاوہ ازیں بات چیت میں علاقائی سطح پر دیگر اہم پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

اس دوران شیخ عبداللہ بن زائد نے باور کرایا کہ متحدہ عرب امارات ،،، لیبیا کے بحران کے حل کے واسطے سیاسی کوششوں کو سپورٹ کرنے کے موقف پر ثابت قدم ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں مصر کی کوششوں کو بھی سراہا۔

مقبول خبریں اہم خبریں