جنوبی کوریا کے صدر پرجوتا اچھالنے کے ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ مسترد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول کی ایک عدالت نے گذشتہ ہفتے پارلیمنٹ کے دورے کے دوران صدر مون جے ان پر جوتا پھینکنے واقعے میں ملوث 57 سالہ ملزم جونگ چانگ اوکے کے گرفتاری کا وارنٹ جاری کرنے کے حوالے سے پولیس کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جج نے جواز پیش کیا کہ ملزم نے اپنے اوپر لگائے گئے الزام کے سلسلے میں زیادہ تر شواہد اور حقائق کا اعتراف کرلیا ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ اس کے حوالے سے اب کوئی تشویش باقی ہے یا وہ شواہد ختم کرنے یا فرار ہونے کا سہارا لے سکتا ہے۔

Advertisement

بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے حادثے کے لمحے صدر مون جے ان میں اپنے جوتے پھینکنے ، سرکاری فرائض میں رکاوٹ پیدا کرنے اور غیر قانونی مقاصد کے لیے عمارت میں داخل ہونے کے الزام میں ملزم کو کو گرفتار کیا تھا تاہم عدالت نے اس کی رہائی کا حکم دے دیا تھا۔ اس نے گذشتہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہال میں گیٹ سے باہر نکلتے ہوئے صدر پر جوتا اچھالا۔ یہ جوتا صدر سے کوئی ایک میٹر دور گرا تاہم پولیس نے ملزم کو فورا گرفتار کر لیا تھا۔

دوسری طرف جونگ کے وکیل نے کہا ہے کہ ان کے موکل کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کرنے کے لیے استغاثہ کی درخواست ایک ایسا جرم ہے جو اظہار رائے کی آزادی اور آزادی صحافت کی خلاف ورزی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں