.

امریکی صدر ٹرمپ کی سعودی ولی عہد سے فون پر گفتگو، شاہ سلمان کی خیریت دریافت کی

باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ علاقائی اور عالمی سطح پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کے روز سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے اور ان سے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خیریت دریافت کی ہے۔

خادم الحرمین الشریفین الریاض میں واقع شاہ فیصل اسپیشلٹ اسپتال میں گذشتہ سوموار سے داخل ہیں اور آج ان کا کامیاب سرجری کے بعد پتا نکال دیا گیا ہے۔ان کے معالجین کے مطابق وہ مکمل صحت یابی تک مزید کچھ روز اسپتال ہی میں رہیں گے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی صدر نے باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ علاقائی اور عالمی سطح پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔