گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران سعودی عرب میں سوشل میڈیا پرایک پراسرار ویڈیو وائرل ہوئی۔اس ویڈیو میں ایک شخص الزاھر کالونی سے العزیزیہ کالونی تک فوجی وردی میں ملبوس اونٹ پر سوار ایک شخص کو آوارہ گردی کرتے دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو جو ٹویٹر صارفین میں وسیع پیمانے پر وائرل ہوئی ہے۔ متعلقہ حکام کوویڈیو کی تحقیقات کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بہ ظاہر اونٹ سوار شخص نفسیاتی طور پر غیر مستحکم دکھائی دیتا ہے۔
#شرطة_منطقة_مكة:
— إمارة منطقة مكة (@makkahregion) July 23, 2020
إشارة لما تم تداوله عبر وسائل التواصل الاجتماعي عن شخص ممتطياً جملاً في أحد شوارع #العاصمة_المقدسة، وهو يرتدي زياً عسكرياً، فقد باشرت دوريات الأمن هذه الحالة، واتضح أنه يعاني من اعتلالات نفسية
.. تم إخضاعه للفحص الطبي تمهيداً لاستكمال الإجراءات النظامية. pic.twitter.com/Y5ChJFQOPz
مکہ مکرمہ المکرمہ خطے میں پولیس کے میڈیا ترجمان میجر محمد الغامدی نے وضاحت کی ہے کہ فوجی وردی پہنے ایک شخص کی اونٹ پر سوارہونے اور مٹر گشت کی ویڈیو کی تحقیقات کی ہیں۔ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ اس شخص کی عمر چالیس سال کے لگ بھگ ہے اور وہ ذہنی اور نفسیاتی مسائل سے دوچار ہے۔ پولیس نے اس شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔
-
سعودی عرب : معاشرتی رواداری اور باہمی بقاء کے موضوع پر فیچر فلم
سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز سینٹر فار نیشنل ڈائیلاگ نے رواداری سے متعلق ایک مختصر فیچر فلم نمائش کے لیے پیش کی ہے۔ فلم کو "التسامح مننا ... مشرق وسطی -
سعودی عرب : کرونا وائرس کے 2238 نئے کیس ،عید پر شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت
سعودی عرب کی وزارت صحت نے گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 2238 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے اور اب مملکت میں کل کیسوں کی تعداد 260394 ہوگئی ہے۔ وزارتِ ... بين الاقوامى -
سعودی عرب :بدعنوان ججوں، سرکاری ملازمین اورعام افراد کو قید اور بھاری جرمانوں کی سزائیں
سعودی عرب میں ایک عدالت نے رشوت ستانی، بدعنوانیوں اوراختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق پانچ مقدمات میں ماخوذ دو ججوں سمیت مختلف ملزموں کو قصور وار ... بين الاقوامى