سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک کےسفراء کا یمنی وزیرخارجہ سے امن کوششوں پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل رکن ممالک کے سفیروں نے یمنی وزیر خارجہ محمد الحضرمی سے ملاقات کی ہے اور ان سے جنگ زدہ ملک میں قیام امن کے لیے کوششوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

یمن کی سرکاری خبررساں ایجنسی سبا کے مطابق ان سفیروں نے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے یمن مارٹن گریفتھس کی امن کوششوں کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔

انھوں نے الریاض سمجھوتے کی اہمیت پر زوردیا ہے اور متحارب فریقوں کے درمیان جاری مذاکرات میں پیش رفت کے حوالے سے خوش امیدی کا اظہار کیا ہے۔

الریاض سمجھوتے پر یمن کی قانونی حکومت اور جنوبی عبوری کونسل نے گذشتہ سال نومبر میں دست خط کیے تھے۔اس کے تحت عبوری کونسل نے جنوبی شہروں کا کنٹرول یمنی حکومت کے حوالے کرنے سے اتفاق کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں