ٹیکساس:’سیاہ فام زندگیاں اہمیت کی حامل تحریک‘ کے مظاہرین پرفائرنگ، ایک شخص ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکا کی ریاست ٹیکساس کے دارالحکومت آسٹن میں ’سیاہ فام زندگیاں اہمیت کی حامل تحریک‘ کے مظاہرے پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔

فیس بُک پر براہ راست نشر کی گئی فوٹیج کے مطابق مظاہرے میں ایک سو کے لگ بھگ افراد شریک تھے اور اس دوران متعدد گولیاں چلنے کی آوازیں سنائی دی ہیں۔

Advertisement

آسٹن پولیس اور ایمرجنسی میڈیکل سروسز نے ٹویٹر پر فائرنگ سے ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ اور کسی شخص کو گولی لگی ہے اور نہ کوئی ہلاکت ہوئی ہے۔

پولیس نے ابتدائی رپورٹس میں بتایا ہے کہ مشتبہ ملزم کے پاس رائفل تھی اور اس نے کار میں سوار شخص کو اپنی فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے۔ پولیس نے اس ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا کے شہر منی پولس میں مئی میں پولیس کی حراست میں افریقی نژاد امریکی شہری جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد سے نسل پرستی اور پولیس کی سفاکیت کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔امریکی پولیس کے ایک سفید فام افسر نے جارج فلائیڈ کی گردن نو منٹ تک اپنے گھٹنے تلے دبائے رکھی تھی جس سے اس کی موت واقع ہوگئی تھی۔

اس کی اس طریقے سے اندوہ ناک موت کے خلاف امریکا میں شروع ہونے والے مظاہرے اب دنیا کے دوسرے ملکوں میں بھی پھیل چکے ہیں اور’سیاہ فام زندگیاں اہمیت کی حامل‘ کے نام سے مکمل احتجاجی تحریک میں تبدیل ہوچکے ہیں۔سیاہ فاموں کے انسانی حقوق کی بازیابی کے لیے اس احتجاجی تحریک کے مظاہروں پر فائرنگ سے دسیوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں