کرونا وائرس:دبئی سے برطانیہ اور یورپی یونین جانے والے مسافروں کو کون سا ٹیسٹ کرانا ہوگا؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

متحدہ عرب امارات سے برطانیہ اور یورپی یونین کے رکن ممالک میں جانے والے فضائی مسافروں کو کووِڈ- 19 کا پی سی آر ٹیسٹ کرانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

اماراتی حکام اور ابو ظبی کی صحت خدمات(صحہ) کے مطابق نئے قواعد وضوابط کے تحت متحدہ عرب امارات میں آنے اور یہاں سے روانہ ہونے والے تمام فضائی مسافروں پر پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی پابندی عاید کی گئی ہے۔قبل ازیں یو اے ای سے روانہ ہونے والے مسافروں پر یہ ٹیسٹ کرانے کی پابندی عاید نہیں تھی۔

Advertisement

ان نئے قواعد وضوابط کا یو اے ای بھر میں اطلاق ہوتا ہے جبکہ ابوظبی نے ایک اضافی پابندی بھی عاید کی ہے اور وہاں دوسری امارتوں سے آنے والے شہریوں اور مکینوں کو کووِڈ-19 کا منفی ٹیسٹ دکھانا ہوگا جبکہ دبئی میں یہ پابندی عاید نہیں ہے۔

مگر اب دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے برطانیہ اور یورپی یونین جانے والے مسافروں کو کووِڈ-19 پی سی آر کا ٹیسٹ کرانا ہوگا۔البتہ 12 سال سے کم عمر بچے اور مختلف معذوریوں کا شکار افراد اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

کرونا کے ٹیسٹ صحہ کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے کرائے جاسکتے ہیں یا پھر دبئی کی صحت اتھارٹی سے کرائے جاسکتے ہیں۔پی سی آر ٹیسٹ کی لاگت 370 درہم ہے،البتہ مندرجہ ذیل افراد کو اس فیس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے:

اماراتی شہری ، اماراتی خواتین کے بچّے، حاملہ خواتین۔
اماراتی شہریوں کے گھروں میں کام کرنے والے ورکر۔
امارات کے 50 سال سے زیادہ عمر کے مکین۔
مختلف دائمی امراض کا شکار افراد۔

ایک اماراتی عہدے دار کے مطابق کووِڈ-19 کا پی سی آر ٹیسٹ دبئی سے روانہ ہونے سے 96 گھنٹے (چارروز) قبل کرانا ہوگا اور ٹیسٹ کے تنائج اتوار سے جمعرات تک کسی بھی دودن میں دفتری اوقاتِ کار میں موصول ہوجانے چاہییں۔اس لحاظ سے عازم سفر افراد کو روانگی سے کم سے کم 48 گھنٹے قبل اپنے ٹیسٹ کرانا ہوں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں