امریکی قومی سلامتی کے مشیر کی اپنی "سلامتی" کرونا وائرس سے متاثر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

وائٹ ہاؤس کے اعلان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر برائے قومی سلامتی رابرٹ اوبرائن کرونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں۔

پیر کے روز جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ امریکی انتظامیہ میں مرکزی عہدے ہر فائز اوبرائن نے گوشہ نشینی اختیار کر لی ہے اور وہ وائٹ ہاؤس کے باہر ایک محفوظ جگہ سے کام کر رہے ہیں۔ مزید برآں یہ کہ صدر اور نائب صدر کے متاثر ہونے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

Advertisement

امریکی میڈیا نے پیر کے روز بتایا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر برائے قومی سلامتی رابرٹ اوبرائن کے کرونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں۔

اس سے قبل امریکی صدر کے ذاتی معاون اور نائب صدر کے پریس سکریٹری کرونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ امریکا میں اب تک اس وبائی مرض کے 40 لاکھ سے زیادہ مصدقہ کیس درج کیے گئے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے سینئر اہل کاروں کا اور صدر اور نائب صدر سے قریبی رابطہ رکھنے والے افراد کا روزانہ کی بنیاد پر کرونا ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں