روسی وزارت دفاع نے پیر کے روز کہا ہے کہ روس کا 'ایس یو 27' لڑاکا طیارے نے بحیرہ اسود کے پار امریکی جاسوس طیارے کو روکنے کی کوشش کی ہے۔
وزارت نے بتایا کہ امریکی جاسوس ڈرون کو اس وقت روکا گیا جب اس نے روسی سرحد کے قریب آنے کی کوشش کی۔ اس پر امریکی جاسوس طیارے کو روکنے کے لیے لڑاکا طیارہ فضا میں بھیجا گیا۔
وزارت دفاع نے بتایا کہ امریکی جاسوس ڈرون طیارہ جس کے بارے میں کہا گیا تھا کہ وہ P-8 پوسیڈن ماڈل کا ہے۔ روسی طیارے کے فضا میں آنے کے بعد امریکی جاسوس ڈرون نے اپنا راستہ تبدیل کر دیا تھا۔