کرونا وائرس کی وَبا موسمی نہیں،یہ ایک بڑی لہر بننے والی ہے: ڈبلیو ایچ او کا انتباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ) نے شمالی کرۂ ارض میں موسم گرما میں نئے کرونا وائرس کے پھیلنے سے متعلق غلط فہمی پر خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ وائرس انفلوئنزا (زکام) کی طرح کے خصائص کا حامل نہیں ہے جو موسمی رجحانات کی خصوصیت رکھتا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کی ماہر مارگریٹ ہیرس نے منگل کے روز ایک ورچوئل بریفنگ میں کہا کہ ’’لوگ ابھی تک موسموں کے بارے میں سوچ رہے ہیں لیکن ہمیں جس چیز پر سرجوڑ کر بیٹھنے کی ضرورت ہے ، وہ یہ کہ یہ ایک نیا وائرس ہے اور یہ بالکل مختلف انداز میں عمل کرتا ہے۔اس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے چوکنا ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ بڑے اجتماعات اور اکٹھ میں زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔‘‘

Advertisement

انھوں نے وائرس کی وبا اور لہر کے بارے میں بھی خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ ’’ یہ ایک بڑی لہر بننے والا ہے۔اس میں اتار چڑھاؤ بھی آسکتا ہے۔سب سے اچھی بات یہ ہوگی کہ اس کا مکمل استیصال کیا جائے اور آپ اس کو اپنے پاؤں تلے مسل دیں۔‘‘

مقبول خبریں اہم خبریں