.

کروناوائرس: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی انتخابات کو ملتوی کرنے کی تجویز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2020ء میں ہونے والے صدارتی انتخابات کو کرونا وائرس کی وَبا کے پیش نظر ملتوی کرنے کی تجویز پیش کردی ہے اور کہا ہے کہ اگر یہ انتخابات منعقد ہوتے ہیں تو پھر ’’فراڈ‘‘ ووٹنگ ہوگی۔

صدر ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں سوالیہ انداز میں کہا ہے کہ ’’انتخابات میں کیا اس وقت تک تاخیر مناسب ہوسکتی ہے جب لوگ مناسب اور محفوظ طریقے سے ووٹ دے سکیں۔‘‘

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’’یونیورسل میل ان ووٹنگ (غیر حاضر ووٹنگ نہیں،یہ اچھی ہے) ہوتی ہے تو اس سے 2020ء کے تاریخ میں سب سے غیر مناسب اور فراڈ انتخابات ہوں گے۔یہ امریکا کے لیے سب سے بڑی سُبکی بھی ہوں گے۔‘‘