خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی جانب سے عالمِ اسلام کو عید الاضحی کی مبارک باد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عالم اسلام کو عید الاضحی کی مبارک باد پیش کی ہے۔

آج جمعے کے روز "ٹویٹر" پر جاری پیغام میں سعودی فرماں روا نے کہا کہ "میں تمام لوگوں کو عید الاضحی کی تہنیت پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالی ہمیں اور آپ کو خیر و برکت اور صحت و عافیت سے بھرپور عید سے نوازے۔ ہم اللہ سے اس بات کا بھی سوال کرتے ہیں کہ تمام حجاج کرام کے حج کو اور مسلمانوں کی طاعات کو قبول فرمائے ... اور اپنے فضل سے ہمارے ملک اور پوری دنیا سے اس کرونا وائرس کی وبا کا خاتمہ فرمائے ... آپ لوگ ہر سال جیتے رہیں"۔

Advertisement

اس سے قبل سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) نے تصدیق کی تھی کہ سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کامیاب آپریشن کے بعد جمعرات کی شام ہسپتال سے رخصت ہو گئے۔ شاہ سلمان کا گذشتہ ہفتے ایک آپریشن کے ذریعے پتّہ نکال دیا گیا تھا۔ وہ دارالحکومت ریاض میں واقع شاہ فیصل اسپیشلسٹ ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں