کرونا وائرس: امریکا میں مسلسل تیسرے روز 1200 سے زیادہ اموات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکا میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے اندر کرونا وائرس کے سبب مزید 1379 متاثرین فوت ہو گئے اور 72238 نئے کیسوں کا اندراج ہوا ہے۔ یہ بات جونز ہوپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتائی گئی ہے۔ یہ مسلسل تیسرا روز ہے جب ملک میں چوبیس گھنٹوں کے اندر کرونا کے سبب 1200 سے زیادہ اموات کا اندراج ہوا۔

اس طرح کرونا کے نمودار ہونے کے بعد سے اب تک امریکا میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 45 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔ ان میں 151826 متاثرین موت کا شکار اور 14 لاکھ افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب کرونا وائرس کے سبب اموات کی تعداد کے لحاظ سے میکسیکو دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ فرانس پریس نے سرکاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہاں کرونا کے سبب مرنے والوں کی مجموعی تعداد 46 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ اس طرح میکسیکو نے برطانیہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جہاں جمعرات کے روز تک درج کی گئی اموات کی تعداد 45999 تھی۔

میکسیکو میں حکام کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اس وبائی مرض کے سبب مزید 639 افراد کی موت اور 7730 نئے کیسوں کا اندراج ہوا۔ اس طرح جمعرات کے روز تک ملک میں کرونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 416,179 تک پہنچ گئی ہے۔

دنیا بھر میں کرونا سے ہونے والی اموات کے لحاظ سے سب سے زیادہ متاثرہ دو ممالک امریکا (151,496 اموات) اور برازيل (90,134 اموات) ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں