سعودی عرب نے گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 1537 نئے کیسوں کی اطلاع دی ہے۔یہ مئی کے بعد اس مہلک وائرس کے یومیہ کیسوں کی سب سے کم تعداد ہے۔اب مملکت میں کووِڈ-19 کے اب تک تشخیص شدہ کیسوں کی تعداد 277478 ہوگئی ہے۔
سعودی دارالحکومت الریاض میں ہفتے کے روز کرونا وائرس کے 102 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے، مکہ مکرمہ میں 89 نئے کیسوں کا اندراج کیا گیاہے لیکن سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق ان میں کوئی حاجی شامل نہیں اور تمام حجاج کرام نے سخت احتیاطی تدابیر کی پاسداری کرتے ہوئے مناسک حج ادا کیے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق الدمام شہر میں کرونا کے 72 ،الہفوف میں 61 اور مدینہ منورہ میں 55 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔ساحلی شہر جدہ میں حالیہ دنوں میں کووِڈ-19کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور آج صرف 31 کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ باقی کیس مملکت کے دوسرے شہروں اور علاقوں میں ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
گذشتہ ہفتوں کے دوران میں کرونا وائرس کا شکارہونے والے 21 افراد مختلف پیچیدگیاں پیدا ہونے کے بعد چل بسے ہیں۔ سعودی عرب میں کووِڈ-19 سے اموات کی تعداد 2887 ہوگئی ہے۔
سعودی عرب میں کرونا کے مزید 1890 مزید مریض صحت یاب ہوگئے ہیں اور اس طرح مملکت میں تن درست ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 237548 ہوگئی ہے۔اس وقت مملکت میں کووِڈ-19 کے فعال کیسوں کی تعداد 37043 ہے۔ ان میں 2016 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے اور وہ مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔
#الصحة تعلن عن تسجيل (1573) حالة إصابة جديدة بفيروس #كورونا الجديد (كوفيد19)، وتسجيل (21) حالات وفيات رحمهم الله، وتسجيل (1890) حالة تعافي ليصبح إجمالي عدد الحالات المتعافية (237,548) حالة ولله الحمد. pic.twitter.com/mK1G27xYHA
— و ز ا ر ة ا لـ صـ حـ ة السعودية (@SaudiMOH) August 1, 2020