سعودی عرب کی 17 ہزار سے زاید مساجد میں نماز عید الاضحیٰ کی ادائی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

کل جمعہ کے روز سعودی عرب کی 17 ہزار سے زاید جامع مساجد میں 1441ھ کی عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ‌ کے مطابق عید کے لیے مقرر کردہ مقامات، عید گاہوں، مساجد اور دیگر کھلے مقامات پر کرونا وائرس سے بچائو کے لیے خصوصی حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔ تمام مساجد میں عید کی نماز کی ادائی کے لیے سعوی وزارت مذہبی امور اور وزارت صحت کے وضع کردہ پروٹوکول پر مکمل عمل درآمد کرایا گیا۔

عید کی نماز سے قبل علما نے اپنے خطبات میں شہریوں کو کرونا کی وبا کے پیش نظر حفاظتی انتظامات اور تمام ضروری تدابیر اختیار کرنےکی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے حجاج کرام کو فریضہ حج کی ادائی کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کرنے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی کوششوں کی تحسین کی۔

عید کے اجتماعات سے خطاب میں علما نے ایام تسشریق کے فضائل، حجاج اور غیر حجاج کے لیے عید کے موقعے پر شرعی احکامات پر روشنی ڈالنے کے ساتھ کثرت کے ساتھ دعائوں اور نوافل کے اہتمام کی تلقین کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں