اسرائیل میں کرونا کی وبا کی دوسری لہر نے تباہی مچا دی ہے۔ اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ معلومات کے مطابق صہیونی ریاست کرونا کی وجہ سے اس وقت سخت مشکل حالات سے دوچار ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 70 ہزار 379 ہوگئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران مزید 1785 مریضوں کی تصدیق کی گئی۔ ایک منٹ میں اسرائیل میں کرونا کا ایک نیا مریض سامنے آ رہا ہے۔
"العربیہ ڈاٹ نیٹ" کے مطابق اسرائیلی صحت کے حکام نے صرف جمعرات کو 20،846 ٹیسٹ کیے جن میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ ان میں 8.8 فیصد کرونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے ۔ جمعرات اور جمعہ کے درمیانی شب 9 اسرائیلی کرونا سے ہلاک ہوئے جس کے بعد 9 ملین آبادی والے ملک میں کرونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 503 ہوگئی ہے۔
اس وقت اسرائیل میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 26،080 جن میں سے 740 اسپتال میں داخل ہیں۔ 321 کی حالت تشویشناک ہے۔ ان میں سے 99 افراد کو وینٹی لیٹر پررکھا گیا ہے۔ اسرائیل اس وقت کرونا تیزی سے پھیلنے والے ملکوں کی فہرست میں 33 ویں نمبر پر آگیا ہے۔
-
کرونا وائرس: امریکا میں مسلسل تیسرے روز 1200 سے زیادہ اموات
امریکا میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے اندر کرونا وائرس کے سبب مزید 1379 متاثرین فوت ہو گئے اور 72238 نئے کیسوں کا اندراج ہوا ہے۔ یہ بات جونز ہوپکنز ... بين الاقوامى -
یورپ میں کرونا وائرس کی نئی لہر شروع ہورہی ہے: برطانوی وزیر صحت
برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکوک کا کہنا ہے کہ انہیں یورپ میں کرونا وائرس کی وباء کی دوسری لہر کا خدشہ ہے اور برطانوی حکومت عوام کو محفوظ رکھنے کے لئے ... بين الاقوامى -
کرونا پروٹوکول کے تحت حجاج کرام کا طواف قدوم، سعی اور سماجی فاصلے کے مناظر
سعودی عرب میں وزارت صحت کی طرف سے وضع کردہ ایس اوپیز کی روشنی میں مناسک حج کی ادائی کا آغاز ہو گیا ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق خادم الحرمین الشریفین ... بين الاقوامى