کرونا کی وبا نے فریضہ حج اور اس سے سے بڑی کئی دیگر سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر کی ہیں۔ حج کے موقعے پر ہر سال مکہ معظمہ میں خواتین کی سرگرمیوں کے حوالے سے یوم الخلیف منایا جاتا ہے۔ مگر 70 سال میں یہ پہلا موقع ہے کہ مکہ معظمہ میں 'یوم الخلیف' کی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔
ہر سال نو ذی الحج یوم عرفہ پر مسجد حرام میں سیاہ چادریں اوڑھیں خواتین کی بڑی تعداد مناسک حج کی ادائی کے لیے وہاں موجود ہوتی تھی۔ حج کے تمام مناسک میں خواتین کی بڑی تعداد دیکھنے میں آتی مگر اس بار اجتماعی دعا، خطبہ حج، حجر اسود کو بوسہ دینے اور دیگر مناسک میں خواتین غائب رہیں۔
مسجد حرام میں یوم الخلیف کے موقعے پر نہ صرف حج کے لیے آئی خواتین شامل ہوتی بلکہ مقامی رضا کار خواتین بھی اس میں پیش پیش ہوتیں۔ کعبہ کے پڑوس میں خواتین کی بڑی تعداد پورا پورا دن عبادت اور دعائوں میں مشغول رہتیں۔
مکہ مکرمہ کے مور سمیر برقہ نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ الخلیف مکہ مکرمہ کی خواتین کا 70 سال سے چلی آرہی ایک روایت بن چکا ہے۔ الخلیف کا مطلب ایسے افراد جو حج تو نہیں کررہے ہیں مگر وہ حجاج کرام کے لیے کام کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مرد حضرات یوم ترویہ پر مشاعر مقدسہ کے لیے روانہ ہوتے ہیں۔ عرفہ کے روز مکہ مکرمہ مردوں سے تقریبا خالی ہوجاتا ہے۔ اس موقعے پر خواتین گلی محلوں کی حفاظت کرتی ہیں۔ مکہ کا رہنے والا کوئی مرد صرف عذر ہی کی وجہ سے حج کے ایام میں گھر میں قیام کرتا ہو۔

-
غیر قانونی طور پر حجاج کرام میں شامل ہونے والے 2050 افراد گرفتار
سعودی عرب میں حجاج کرام کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے ذمہ دارحکام کا کہنا ہے کہ حج کے موقعے پر حکومت کی طرف سے وضع کردہ طریقہ کار پر سختی کے ساتھ عمل ... حج -
سعودی عرب کی 17 ہزار سے زاید مساجد میں نماز عید الاضحیٰ کی ادائی
کل جمعہ کے روز سعودی عرب کی 17 ہزار سے زاید جامع مساجد میں 1441ھ کی عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عید کے لیے مقرر کردہ ... بين الاقوامى -
طواف افاضہ کے بعد حجاج کرام کا منیٰ میں قیام، مختلف مناسک کی تصاویر
کل جمعہ المبارک کو حجاج کرام مناسک حج کی ادائی کے دوران طواف افاضہ کی ادائی کے بعد منیٰ کی طرف واپس لوٹ گئے۔ طواف افاضہ کے موقع پر مسجد حرام میں اللہ ... حج