.

سعودی عرب: کرونا وائرس کے کیسوں کی تعداد میں مسلسل کمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں کرونا وائرس کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔وزارتِ صحت نے گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 1258 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے اور اب کل تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 280093 ہوگئی ہے۔

سعودی وزارت صحت نے دارالحکومت الریاض میں سوموار کو کرونا وائرس کے89 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے۔الہفوف میں 75 اور الدمام میں 65 کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔کرونا وائرس کے دوسرے کیس سعودی عرب کے دوسرے شہروں اور قصبوں میں ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

ماضی میں کووِڈ-19 میں مبتلا ہونے والے مزید 39 مریض وفات پاگئے ہیں اور اب اس مہلک وائرس سے وفات پانے والوں کی تعداد 2949 ہوگئی ہے۔

دریں اثناء کووِڈ-19 کا شکار مزید 1972 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ اب تک اس مہلک وائرس کے 242053 مریض تن درست ہوچکے ہیں۔