امریکی اسپیس فورس اپنے اڈوں پر گھوڑوں کو کیسے استعمال کرتی ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکی اسپیس فورس جو سیارے سے باہر خلائی راستوں کی تلاش، خلائی تحقیقات اور زمین کی سطح سے باہر کی دنیاوں‌ کی کھوج کے اعتبار سے جدید ترین فوجی شاخ ہے نے اپنے اڈوں پر گھوڑے بھی پال رکھے ہیں۔ ان اڈوں پر گھوڑوں کو تربیت دی جاتی اور انہیں سدھایا جاتا ہے۔

امریکی میگزین پاپولر میکینکس کے مطابق گھوڑا ہزاروں سال سے انسان کے لیے سواری اور ٹرانسپورٹ کا ایک ذریعہ رہا ہے مگر آج کے جدید دور میں خلائی جہازوں ،تیز رفتار گاڑیوں اور جدید ترین فوجی ٹیکنالوجی کے استعمال کے دور میں بھی دنیا گھوڑے کو مختلف مقاصد کے کیے استعمال کر رہی ہے۔ امریکی اسپیس فورس کے ایک اڈے پر موجود گھوڑوں میں 'گھوسٹ' نامی گھوڑا اس کی زندہ مثال ہے۔

Advertisement

خلائی فورس نے گھوسٹ ہارس کو امریکی لینڈ مینجمنٹ آفس سے لیا گیا۔ اس وقت وانڈن برگ ایئر فورس اڈے پر استبل کے اندر جنگلی گھوڑوں کو سدھانے کے لیے ایک خصوصی پروگرام پر کام ہو رہا ہے۔

'گھوسٹ' اور متعدد دوسرے گھوڑوں کو پانچویں سب سے بڑے امریکی فضائی اڈے وانڈن برگ ایئر فورس بیس پر گشت کے استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

ساؤتھ کیلیفورنیا میں واقع وینڈن برگ کا رقبہ 57.29 کلومیٹر ہے اور اس میں ساحلی پہاڑیوں اور بیچوں جیسے مختلف خطے شامل ہیں۔

یاد رہے کہ گھوڑوں کو تربیت دینے کا عمل انسانی تاریخ میں 6000 سال پر محیط بتایا جاتا ہے مگر یہ پہلی بار ہے کہ گھوڑوں کو خلائی مشن کے لیے بھی تیار کیا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں