بھارتی ریاست کیرالہ کے شہر کالی کٹ کے ہوائی اڈے پر بھارتی فضائی کمپنی کے ایک طیارے کو لینڈنگ کے دوران حادثہ پیش آیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں طیارہ دو ٹکڑوں میں تقسیم ہوگیا اور اس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوئے ہیں.
یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق شام سات بج کر 41 منٹ پر پیش آیا ہے اور حادثے کا شکار ہونے والے طیارے پر دس بچوں سمیت 194 مسافر اور عملے کے چھ ارکان سوار ہیں۔ طیارہ حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا امکان ہے۔
پولیس نے بتایا کہ طیارہ حادثے میں ایک پائلٹ سمیت کم سے کم 15 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جب کہ درجنوں زخمی ہیں۔ زخمیوں کو اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والی ایئر انڈیا کی ایکسپریس پرواز آئی ایکس 1344 جمعے کی شام دبئی سے کالی کٹ کے کوئیکوڈ ہوائی اڈے پہنچی تھی۔ایئر انڈیا کے ترجمان کے مطابق خراب موسم میں اترتے ہوئے طیارہ رن وے سے پھسل کر نیچے جا گرا اور دو ٹکڑے ہوگیا۔
#AirIndiaExpress plane from #Dubai skids on landing at #Kozhikode airport in #Kerala & splits into two. #Breaking@WFRising @NammaBengaluroo @Namma_ORRCA @WeAreBangalore @surnell @sandeeprrao1991 @BLR_Avgeek @BLRAviation pic.twitter.com/5kuFKPI9fw
— Rakesh Prakash (@rakeshprakash1) August 7, 2020
بھارتی ذرائع ابلاغ پر دکھائے جانے والے مناظر میں بوئنگ 737 طیارے کو ٹکڑے ٹکڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
انڈین خبر رساں ادارے اے این آئی نے سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل کے حوالے سے خبر دی ہے کہ طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے پر رک نہیں سکا اور گر کر دو ٹکڑے ہو گیا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جس وقت طیارہ ہوائی اڈے پر اترا تو حدِ نگاہ بہت کم تھی۔ خیال رہے کہ کوئیکوڈ کے ہوائی اڈے کا رن وے ایک پہاڑی پر واقع ہے.
-
سعودی عرب میں ٹریفک کا المناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے تمام افراد جاں بحق
سعودی عرب کے شمالی شہر حائل میں ٹریفک کے ایک المناک حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایک سعودی ... مشرق وسطی -
مسافر طیارہ حادثہ : یوکرین کے صدر نے ایران کی ہرجانے کی پیش کش کو بہت کم قرار دیا
یوکرین کے صدر ولادی میر زیلینسکی کا کہنا ہے کہ اُن کا ملک ایران کی جانب سے ہرجانے کی اُس رقم پر راضی نہیں جس کی پیش کش تہران نے مسافر طیارے کے حادثے ... مشرق وسطی -
الجزائر میں 250 سے زائد افراد طیارہ حادثہ میں لقمہ اجل بن گئے
الجزائر میں بدھ کے روز ایک فوجی طیارہ بوفاریک کے ہوائی اڈے کے نزدیک گر کر تباہ ہو گیا جس میں 250 سے زائد افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے. ... بين الاقوامى