لبنانی پولیس نے کل جمعہ کے روز لبنان کے موجودہ کسٹمز ڈائریکٹر جنرل بدری ضاہر اور سابق ڈائریکٹر جنرل کسٹمز شفیق مرعی کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد بیروت دھماکوں کے شبے میں گرفتار افراد کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔ گذشتہ منگل کے روز ہونے والے ان دھماکوں میں 137 افراد ہلاک اور 5 ہزارسے زاید زخمی ہوگئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ ایک جج نے بیروت میں رواں ہفتے ہونے والے مہلک دھماکے کے بارے میں ملک کے کسٹمز کے ڈائریکٹر جنرل سے پوچھ گچھ کی ، جس کے بعد جج نے ان کی گرفتاری کا حکم دیا۔
نیشنل نیوز ایجنسی نے بتایا کہ تفتیشی جج غسان خوری نے فیصلہ کیا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل کسٹمز بدری ضاہر پوچھ گچھ کے بعد جمعہ سے حراست میں رہیں گے۔ بندرگاہ کے دیگر 16 عہدیداروں اور ملازمین کو بھی گرفتار کیا گیا۔
بیروت بندرگاہ میں بڑی مقدار میں امونیم نائٹریٹ کے دھماکے کے تین دن بعد ایجنسی نے گرفتاری کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔
ضاہر نے جمعرات کو ایسوسی ایٹ پریس کو بتایا کہ اس نے اور اس کے پیش رو نے چھ خطوط ارسال کیے تھے جن میں سے آخری 2017 میں ایک جج کو بھیجا تھا۔ ان مکتوبات میں بار بار متنبہ کیا کہ بندرگاہ پر موجود امونیم نائٹریٹ کا بھاری ذخیرہ خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔ انہوں نے عدالتی عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ اسے ختم کرنے کے طریقہ کار پر فیصلہ جاری کریں۔
ضاہر نے کہا کہ ان کا فرض ہے کہ وہ خطرات سے متعلق حکام کو آگاہ کریں لیکن وہ اس خطرے کے بارے میں جو کچھ کرسکتے تھے کیا۔
جمعرات کے روز فوجی عدالت میں سرکاری کمشنر جج فادی عقیقی نے بیروت بندرگاہ میں عہدیداروں سمیت 16 افراد کی گرفتاری کا اعلان کیا۔عقیقی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیروت پورٹ بورڈ آف ڈائریکٹرز کسٹم انتظامیہ کے عہدیدار اور بحالی کے کام کے ذمہ داران اور وارڈ نمبر 12 میں ان کاموں کے نفاذ کرنے والے افراد سمیت اب تک 18 سے زیادہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ اس گودام میں 2750 ٹن امونیم نائٹریٹ محفوظ کیا گیا تھا۔
-
شاہ سلمان مرکز کی جانب سے پہلا امدادی قافلہ بیروت روانہ
آج جمعے کے روز شاہ سلمان امدادی مرکز کے زیر انتظام دو طیارے 120 ٹن سے زیادہ امدادی سامان لے کر لبنان کے دارالحکومت بیروت روانہ ہو گئے۔ اس سے قبل سعودی ... مشرق وسطی -
دھماکے کے بعد "بیروت کی دُلہن" کے ساتھ کیا معاملہ ہوا ؟
منگل کے روز لبنانی دارالحکومت بیروت میں قیامت صغری برپا ہونے کے بعد سے اس ناگہانی آفت سے منسوب نت نئی کہانیاں سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی حوالے سے ... مشرق وسطی -
بیروت دھماکوں پر آنےوالے عالمی رد عمل کی حمایت کرتے ہیں:اٹلی
اٹلی کے وزیر خارجہ لوگی دی مایو نے جمعرات کی شام روم میں ' اے ایف پی 'کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اعلان کیا ہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں پورے ... مشرق وسطی -
بیروت دھماکوں کے مبینہ منصوبوں سازوں کے بنک کھاتے منجمد
لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بم دھماکوں سے متاثرہ بندرگاہ میں دھماکوں میں ملوث ہونے کے شبے میں متعدد اہلکاروں کے بنک کھاتے منجمد کر دیے گئے ... مشرق وسطی -
دھماکوں سے متاثرہ بیروت بندرگاہ کے 16 ملازم گرفتار
لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بم دھماکوں سے متاثرہ بندرگاہ کے 16 ملازمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دوسری طرف منگل کے روز ہونے والے دھمکوں میں ہلاکتوں کی ... مشرق وسطی -
بیروت دھماکے : بندرگاہ کا لاپتا ملازم 30 گھنٹے بعد زندہ مل گیا!
لبنان کے دارالحکومت بیروت میں منگل کو تباہ کن دھماکے کے بعد بندرگاہ کا لاپتا ہونے والا ایک ملازم تیس گھنٹے کے بعد زندہ حالت میں مل گیا ہے۔ ملازم امین ... بين الاقوامى