سعودی عرب : کووِڈ-19 کے 1467 نئے کیسوں کی تصدیق ،1492 مریض صحت یاب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی وزارتِ صحت نے گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 1467 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے اور اب کل تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 287262 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت نے دارالحکومت الریاض میں ہفتے کے روز کرونا وائرس کے 101 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے۔ مدینہ منورہ میں 61 ، خمیس مشیط میں 52 اورالدمام اور جازان میں 47،47 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔کرونا وائرس کے باقی نئے کیس سعودی عرب کے دوسرے شہروں اور قصبوں میں ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

Advertisement

سعودی عرب میں کووِڈ-19 کا ماضی میں شکار ہونے والے مزید 37 افراد وفات پا گئے ہیں اور اب مملکت میں کل اموات کی تعداد 3130 ہوگئی ہے۔

دریں اثناء کرونا وائرس کے مزید 1492 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں اور تن درست ہونے والے کل مریضوں کی تعداد 250440 ہوگئی ہے۔

اس وقت سعودی عرب میں کووِڈ-19 کے فعال کیسوں کی تعداد 33692 ہے۔ ان میں 1828 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے اور وہ مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں