لیبیا کی قومی وفاق حکومت کو ترک ڈرون طیاروں اور جدید اسلحہ کی فراہمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ترکی نے قومی وفاق حکومت کو جدید اسلحہ اور ڈرون طیاروں کی فراہمی شروع کی ہے۔ ترکی کی طرف سے لیبیا کی قومی وفاق حکومت کو 4 ڈرون طیارے فراہم کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکی کا ایک کارگو طیارہ الوطیہ ہوائی اڈے پر جدید اسلحہ چھوڑ کر واپس ترکی روانہ ہوگیا ہے۔

Advertisement

مغربی لیبیا میں قائم الوطیہ ہوائی اڈے پر ترکی سے آنے والے طیارے پر جنگجو اور جدید اسلحہ لایا گیا۔

ادھر شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے 'المرصد' کی طرف سے جاری ایک بیان میں‌ کہا گیا ہے کہ شام کے ترک نواز اجرتی قاتلوں کا ایک گروپ لیبیا بھجیجا گیا ہے۔ رواں ہفتے سلطان مراد، حمزہ بریگیڈ اور سلطان سلیمان شاہ بریگیڈ کے 300 عناصر لیبیا پہنچیں گے۔

امرصد کے مطابق شام سے لیبیا میں لڑائی کے لیے ترکی کے ذریعے آنے والے جنگجوئوں کی تعداد 17 ہزار 300 ہوگئی ہے۔ ان میں 350 بچے جن کی عمریں 18 سال سے کم تھیں لیبیا بھیجے جانے والے جنگجو شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں