.

یو اے ای : کووِڈ-19 کے 179 نئے کیسوں کی تصدیق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات نے سوموار کو کووِڈ-19 کے 179 نئے کیسوں کی اطلاع دی ہے اور اب ملک میں کل تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 62704 ہوگئی ہے جبکہ گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے کسی مریض کی وفات نہیں ہوئی ہے۔

یو اے ای کی حکومت کے ترجمان ڈاکٹر عمرالحمادی کے مطابق ملک اس وقت کووِڈ-19 کے زیرعلاج فعال کیسوں کی تعداد 5581 ہے۔

انھوں نے بتایا کہ آج مزید 198 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں اور اب تک کرونا وائرس کے 56766مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ترجمان نے آج کرونا وائرس کے حوالے سے نیوز بریفنگ میں مختلف سوالوں کے جواب دیے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ حالیہ عرصے میں کووِڈ-19 کے کیسوں کی تعداد میں 30 فی صد اضافہ ہوا ہے۔اس کا بڑا سبب لوگوں کے سماجی روابط میں اضافہ اور اس وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنا ہے۔

ڈاکٹر الحمادی کا کہنا تھا کہ حکام ملک میں مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد میں کرونا کے کیسوں کی تعداد کے لحاظ سے مختلف متغیّرات کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لے رہے ہیں اور شہریوں کے تحفظ کے پیش نظر ان عوامل کو بھی عوام کے سامنے پیش کیا جارہا ہے۔