.

کروناوائرس،دنیا بھر میں 43 فی صد اسکولوں میں ہاتھ دھونےکے وسائل نہیں: اقوام متحدہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ دنیا بھرمیں 43 فی صد اسکولوں میں تو ہاتھ دھونے کے لیے پانی اور صابن تک دستیاب نہیں۔

اقوام متحدہ کے تحت دو اداروں نے یہ اعداد وشمار ایسے وقت میں جاری کیے ہیں جب دنیا کی حکومتیں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے محفوظ طریقے سے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے بارے میں غور کررہی ہیں۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور یونیسف نے ایک مشترکہ رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں 81 کروڑ 80 لاکھ بچّوں میں سے ایک تہائی سب صحارا افریقا سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے اسکولوں میں ہاتھ دھونے کے لیے صابن اور پانی سمیت بنیادی سہولتیں دستیاب نہیں ہیں۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکام کو اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلے کرتے وقت سماجی اور اقتصادی امور کو بھی پیش نظر رکھنا چاہیے۔اس رپورٹ میں طویل عرصے تک اسکولوں کو بند رکھنے سے بچّوں پر مرتب ہونے والے منفی اثرات کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے۔

اس میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں ہر تیسرے اسکول میں پینے کا پانی دستیاب نہیں ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں