بغداد ائیرپورٹ کے اندر واقع امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

عراق کے دارالحکومت بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے اندر قائم امریکا کے ایک فوجی بیس کو راکٹ حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

عراقی سکیورٹی فورسز کے ایک بیان کے مطابق تین کاتیوشا راکٹ بغداد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے اندر گرے ہیں مگر ان سے کوئی نمایاں نقصان نہیں ہوا۔

یہ تینوں راکٹ بغداد کے جنوب میں واقع علاقے رضوانیہ سے فائر کیے گئے تھے۔ فوری طور پر کسی گروپ نے اس راکٹ حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں