ایتھوپیا نے اس بات کا اظہار کیا ہے کہ وہ آئندہ پیر سے النہضہ ڈیم کے حوالے سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔
یہ موقف ایسے وقت سامنے آیا ہے جب خرطوم میں سوڈان اور مصر کے درمیان سرکاری سطح پر بات چیت شروع ہو رہی ہے۔ اس بات چیت میں متعدد معاملات اور مشترکہ امور زیر بحث آئیں گے۔ ان میں النہضہ ڈٰیم اور دونوں ملکوں کے بیچ دستخط کیے گئے اقتصادی سمجھوتوں کو مؤثر بنانا اہم ترین موضوعات ہیں۔
مصری وفد کی قیادت وزیر اعظم مصطفی مدبولی کر رہے ہیں۔
العربیہ کو موصول ہونے والی خصوصی معلومات کے مطابق مصری وفد میں ٹرانسپورٹ، صحت، صنعت، بجلی اور آب پاشی کے وزراء شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایک روزہ دورے کا مقصد یہ بھی ہے کہ سوڈان کے موجودہ حالات اور ان کے حوالے سے مصری ویژن کو زیر بحث لایا جائے۔
مصری اور سوڈانی فریق دونوں ملکوں کے وزراء اعظم کے زیر صدارت وسیع مشاورتی اجلاس بھی منعقد کریں گے۔ اجلاس میں دونوں ملکوں کے بیچ مختلف شعبوں میں تعاون کی صورتوں پر بات چیت ہو گی۔ مصری وزیر اعظم مصطفی مدبولی دورے کے دوران سوڈانی کود مختار کونسل کی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔
-
عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس آج، لیبیا کی صورت حال اور النہضہ ڈیم زیرِ بحث
عرب لیگ کے وزراء خارجہ کا ایک ہنگامی اجلاس آج منگل کے روز منعقد ہو رہا ہے۔ یہ اجلاس مصر کی درخواست پر بلایا گیا ہے۔ اجلاس میں لیبیا کی صورت حال اور ... مشرق وسطی -
مصر،ایتھوپیا اور سوڈان نیل ڈیم سمجھوتے کو دو سے تین ہفتے میں حتمی شکل دیں گے
افریقی یونین کی ثالثی میں تینوں ممالک کا ایتھوپیا کے ڈیم منصوبہ پر تنازع طے کرنے پر اتفاق بين الاقوامى -
مصر کو پانی سے محروم نہیں کریں گے : ایتھوپیائی وزیر اعظم
اتھوپیا کے وزیر اعظم آبی احمد نے باور کرایا ہے کہ "النہضہ ڈیم کے کام شروع کرنے اور اسے بھرنے کے عرصے کے حوالے سے مصر کے ساتھ ہمارا اختلاف افریقی ... مشرق وسطی