رائٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2.1 کروڑ سے زیادہ ہو گئی ہے۔ اسی طرح اس وائرس کے سبب اب تک 759411 افراد فوت ہو چکے ہیں۔
دسمبر 2019ء میں چین میں کرونا وائرس کے پہلے کیس کے انکشاف کے بعد سے یہ مہلک وائرس اب تک دنیا کے 210 ممالک اور علاقوں میں ظاہر ہو چکا ہے۔
متاثرہ ممالک کی فہرست میں امریکا کا پہلا نمبر ، برازیل کا دوسرا نمبر اور بھارت کا تیسرا نمبر ہے۔ روس اس فہرست میں ساتویں نمبر پر ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ روز (جمعہ) تک لاطینی امریکا میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 60 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ ان میں سے 237360 متاثرین موت کا شکار ہو چکے ہیں۔
یہ تعداد دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد اور اس کے سبب اموات کی تعداد کے ایک تہائی کے قریب ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے ذیلی ادارے اور شمالی اور جنوبی امریکا کے براعظموں کے لیے ادارہ صحت کی علاقائی تنظیم نے رواں ماہ دیگر امراض کے کیسوں میں اضافے سے خبردار کیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کرونا کی وبا کے نتیجے میں صحت کی خدمات کی توجہ اس وبائی مرض پر مرکوز ہو گئی ہے اور عمومی ویکسی نیشن کی مہمیں معطل کر دی گئی ہیں۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے جون میں توقع ظاہر کی ہے کہ رواں سال علاقائی معیشیت میں 9.4% سکڑاؤ آئے گا۔
لاطینی امریکا میں سب سے زیادہ متاثر ہملک برازیل ہے۔ یہاں امریکا کے بعد دوسرے سب سے زیادہ کیسز ہیں جو دنیا بھر کے مجموعی متاثرین کا 15% ہے۔
اسی براعظم کے دو ملکوں پیرو اور چلی میں دنیا بھر میں ہر ایک لاکھ کی آبادی میں کرونا سے متاثرین اور اموات کا سب سے زیادہ تناسب پایا جاتا ہے۔
اس خطے میں صرف 11 روز کے اندر کرونا کے متاثرین کی تعداد 50 لاکھ سے بڑھ کر 60 لاکھ تک پہنچ گئی۔ اس سے قبل 40 لاکھ سے 50 لاکھ کیسز تک پہنچنے میں 12 روز لگے۔
-
سعودی عرب میں کرونا کے 1482 نئے کیسز کی تصدیق، 3124 صحت یاب
سعودی عرب کی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کے مزید 1482 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ مزید 3124 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ العربیہ ... مشرق وسطی -
دنیا بھر میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیس 2 کروڑ سے متجاوز !
دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ ان تصدیق شدہ کیسوں میں نصف سے زیادہ متاثرین امریکا، برازیل اور بھارت میں ... بين الاقوامى -
کرونا وبا پہلے امیر اور آخر میں غریب ملکوں میں ختم ہوگی: بل گیٹس کی پیش گوئی
دنیا کی امیر ترین شخصیت بل گیٹس کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس امیر ممالک میں پہلے ختم ہو گا مگر غریب ممالک اس وبا کا بدستور شکار رہیں گے۔ غریب ملکوں میں ... بين الاقوامى