.

سعودی عرب: الجنادریہ میں خیموں میں آتش زدگی کی تحقیقات شروع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں الجنادریہ کے مقام پر خیموں اور دکانوں میں لگنے والی پراسرار آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ شہری دفاع نے آتش زدگی کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ریاض میں سول ڈیفنس حکام نے جنادریہ میں خیموں اور مکانات کی دکانوں میں آگ لگنے والے آگ کے حادثے کے اسباب کی جان کاری کے لیے تفتیشی ٹیم تشکیل دی تھی جس نے آتش زدگی کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز لگنے والی آگ پر تقریبا قابو پالیا گیا ہے تاہم مزید ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ اس حادثے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

تفصیلات کے مطابق شہری دفاع کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل محمد الحمادی نے بتایا کہ جنادریہ میں آگ جمعہ کی سہ پہر کو لگی تھی۔ اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آتش زدگی نے خیموں اور دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اس واقعے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آگ خیموں ، کچے مکانات اور دکانوں میں لگی۔ شہری دفاع کی ٹیموں نے آگ لگنے کے پہلے ہی لمحے سے اسے مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا تھا۔ جائے وقوعہ پر ٹریفک کو متبادل راستوں کی طرف موڑ دیا تاکہ ٹیمیں جائے وقوعہ پر داخل ہوسکیں اور آگ بجھا سکیں۔