یمن میں سرکاری فوج نے جمعے کے روز الجوف صوبے میں واقع خب الشعف ضلع اور صنعاء کے مشرق میں واقع نہم ضلع میں متعدد ٹھکانوں کو آزاد کرا لیا۔ یہ پیش رفت باغی حوثی ملیشیا کے ساتھ شدید لڑائی کے بعد سامنے آئی۔
یمن کی مسلح افواج کے میڈیا مرکز نے ایک بیان میں بتایا کہ قومی فوج نے عوامی مزاحمت کاروں کی معاونت سے خب الشعف ضلع میں الصبایغ، برق الخیل اور دیگر ٹھکانوں کو مسلسل دوسرے روز کی لڑائی کے بعد آزاد کرا لیا۔
بیان کے مطابق اس گھمسان کی لڑائی میں حوثی ملیشیا کے درجنوں ارکان ہلاک اور زخمی ہوئے۔ العلم کے محاذ سے حوثی ملیشیا کے جتھوں کے فرار ہونے کے بعد ابھی تک وہاں متعدد کٹی پھٹی لاشیں پڑی ہیں۔
یمنی فوج کے توپ خانوں نے متعدد ٹھکانوں پر حوثیوں کے جتھوں اور کمک کو نشانہ بنایا۔ اس کے نتیجے میں ملیشیا کے جنگجو ہلاک ہوئے اور ان کی عسکری گاڑیاں اور لڑائی کا ساز و سامان تباہ ہو گیا۔
جمعے کے ہی روز یمنی فوج نے صنعاء کے مشرق میں واقع ضلع نہم میں نئی پیش قدمی کو یقینی بنایا۔ اس سے قبل فوج نے علاقے میں ایرانی نواز حوثی ملیشیا کے مورچہ بند ٹھکانوں پر وسیع حملہ کیا تھا۔
یمنی فوج کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق سرکاری فورسز نے تزویراتی اہمیت کے حامل متعدد ٹھکانوں کو آزاد کرا لیا۔ ان میں الدخیل، العلق اور الرمات کے پہاڑی سلسلوں کے علاوہ شنان، الاغر اور الدشوش کے علاقے شامل ہیں۔
مزید برآں قومی فوج کے توپ خانوں اور عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے اسی محاذ پر حوثی ملیشیا ککے ٹھکانوں اور کمک کو نشانہ بنایا۔ اس دوران درجنوں باغی ہلاک اور زخمی ہوئے اور متعدد فوجی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔
-
ایران پر عاید کردہ اسلحہ کی پابندیاں اٹھانا خطرناک ہو گا: یمن
یمن کی آئینی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ ایران پر اسلحہ کی خرید و فروخت پر عاید کی گئی عالمی پابندیاں اٹھنے کے خطرناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ العربیہ ... مشرق وسطی -
بیروت دھماکوں کے بعد حوثیوں کی ہٹ دھرمی سے یمن میں المیے کا خطرہ
لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ میں ہونے والے تباہ کن دھماکوں کے بعد یمن میں بھی ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی ہٹ دھرمی کے نتیجے میں انسانی ... مشرق وسطی -
خالد بن سلمان کا یمن میں مفاہمت کے لیے طے کردہ معاہدہ ریاض پرجلد عمل درآمد پر زور
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے یمن کی آئینی حکومت اور عدن کی عبوری کونسل کے درمیان الریاض کی میزبانی میں طے ... مشرق وسطی