.

امریکا کا لیتھوانیا میں حزب اللہ کو بلیک لسٹ کرنے کا خیر مقدم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی محکمہ خارجہ نے لیتھوانیا کی جانب سے لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دینے اور اسے بلیک لسٹ کرنے کا خیرمقدم کیا ہے۔ امریکا نے دوسرے یورپی ملکوں‌ سے بھی حزب اللہ کے حوالے سے لیتھوانیا کی پیروی کرنے کو کہا گیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ 30 اپریل کو جرمنی کے اسی طرح کے فیصلے کے بعد لتھوانیا کے فیصلے میں حزب اللہ کے سیاسی اور عسکری ونگ کو دہشت گرد قرار دینا ایک مثبت اقدام ہے۔

امریکی وزارت خارجہ نے یورپی یونین کے باقی رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ حزب اللہ کی مالی اعانت روکنے اور اپنی سرزمینوں پر اس کی سرگرمیاں بند کرنے کے مقصد سے مقامی اور یورپی سطح پر دہشت گرد تنظیم کے خلاف ڈٹ جائیں۔

بیان میں اشارہ کیا گیا ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ ملیشیا نے امریکی سرزمین ، یورپ اور مشرق وسطی حملوں میں سیکڑوں افراد کو ہلاک اور ہزاروں کو زخمی کیا ہے۔

جمعرات کے روز لیتھوانیا نے لبنان کے مسلح گروپ حزب اللہ کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے۔