سعودی عرب: دس لاکھ اونٹوں کی ڈیجیٹل رجسٹریشن مکمل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں ماحولیات، پانی اور زراعت کی وزارت نے انکشاف کیا ہے کہ "اونٹوں کے ڈیجیٹل ڈیٹا بیس منصوبے" کے آغاز کے بعد سے اب تک مملکت کے مختلف شہروں اور ضلعوں میں دس لاکھ سے زیادہ اوںٹوں کا اندراج ہو چکا ہے۔

وزارت نے واضح کیا کہ اختیاری نمبرنگ کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد اونٹوں کی لازمی نمبرنگ کے مرحلے کا آغاز ہو گا۔

Advertisement

لازمی نمبرنگ کے مرحلے کے اختتام پر خلاف ورزی کرنے والوں پر مالی جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ انہیں وزارت کی جانب سے مملکت میں اونٹوں کے مالکان کو پیش کی جانے والی ویٹرنری سروس (علاج، دوائیں اور ویکسین) سے استفادے سے بھی روک دیا جائے گا۔ یہ افراد مملکت میں اونٹوں کے میلوں میں شرکت سے بھی محروم ہو جائیں گے۔

یاد رہے کہ "اونٹوں کے ڈیجیٹل ڈیٹا بیس کا منصوبہ" سعودی کابینہ کی جانب سے 11 الجمادی الثانی 1439 ہجری کو جاری فیصلے کے تحت شروع کیا گیا۔

نمبرنگ اور اندراج کے خواہش مند اونٹوں کے مالکان متعلقہ وزارت یا اس کی شاخ کا دورہ کیے بغیر اپنی درخواست ویب سائٹ (www.mewa.gov.sa) یا فون (8001240025) پر رابطے کے ذریعے دے سکتے ہیں۔ .

اونٹوں کے ڈیٹا بیس کا منصوبہ سعودی عرب میں اونٹوں کی تعداد، اقسام اور ان کی جغرافیائی تقسیم سے متعلق جامع ویژن سامنے لانے میں مددگار ثابت ہو گا۔ اس طرح وزارت ماحولیات مملکت میں جانوروں کی زندگی کو بہتر بنانے اور ان کے وبائی امراض کا پتہ چلانے کے سلسلے میں مؤثر اقدامات کر سکے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں