صدارت عامہ برائے الحرمین الشریفین کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کے اعلان کے مطابق ادارے میں خواتین کا دس اعلیٰ عہدوں پر تقرر کیا جا رہا ہے۔
صدارت عامہ کے اعلامیے کے مطابق ’’ادارے کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی ہدایت پر خواتین کے تقرر کا مقصد ادارے کی کارکردگی میں بہتری اور اہل قومی افراد کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا ہے۔‘‘
مکہ المکرمہ اور مدینہ منورہ کی دو مقدس مساجد (مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ) کے جملہ امور کی نگرانی کے مسئول ادارے کے مطابق یہ تقرر مختلف شعبوں میں کیے گئے ہیں۔ان میں انتظامی، ٹیکنکل، انجینئرنگ، نگرانی، ترقیاتی، لسانی اور مشاورتی امور شامل ہیں۔
قبل ازیں غلاف کعبہ کی تیاری کے لیے مخصوص شاہ عبدالعزیز کسوہ کمپلیکس، دونوں مساجد کی آرکیٹکچر گیلری اور لائبریریوں میں بھی خواتین کو تعینات کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر السدیس کے حکم پر صدارت عامہ میں متعدد نئے شعبے بھی کھولے گئے جن میں خواتین امور پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی تھی۔علاوہ ازیں انہی کے حکم پر پریذیڈنسی میں امورِخواتین سے متعلق بہت سے عوامی شعبوں کی تنظیم نو بھی کی جا چکی ہے۔
سعودی عرب کے محکمہ شماریات کی گذشتہ ہفتہ جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سعودی نوجوانوں میں بیروزگاری کی شرح میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ اس کی ایک وجہ 15 سے 34 سال کی عمر کی خواتین کو پچھلے چار سال کے دوران میں ملازمتوں کی فراہمی ہے۔
-
حرمین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی حج انتظامات کے لیے پیشگی منصوبے پر عمل پیرا
مسجد حرام اور مسجد جنوبی کے امور کے سربراہِ عام عبدالرحمن السدیس نے باور کرایا ہے کہ حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی رواں سال 1441 ہجری کے لیے ... بين الاقوامى -
چند دنوں میں نمازی حرمین لوٹ آئیں گے: شیخ السدیس نے خوش خبری سنا دی
مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے سربراہِ عام شیخ عبدالرحمن السدیس نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو اطمینان دلایا ہے کہ "چند روز کی بات ہے اور پھر ... مشرق وسطی -
حرمین میں رمضان کے "افطار دسترخوان" کا متبادل کیا ہے ؟
ہر سال مسجد حرام میں معتمرین اور زائرین کی ایک بڑی تعداد رمضان مبارک میں حرم شریف کے صحنوں میں افطار کے ایک دسترخوان پر اکٹھا ہوتی تھی۔ خوب صورت ... مشرق وسطی