.

مودی کا تین اقسام کی کرونا ویکسین کے تجربات کا دعویٰ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روز یوم آزادی کی تقریب سے خطاب میں قوم کو مژدہ سنایا کہ حکومت تین اقسام کی کرونا ویکسین کے تجربات جاری رکھے ہوئے ہے۔ جلد ان کی بڑی مقدار تیار کی جائے گی اور ہر بھارتی تک پہنچائی جائے گی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق پرانی دہلی میں قائم تاریخی لال قلعے میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب میں نریندر مودی نے کہا کہ ان کا ملک اس وقت بڑے پیمانے پر COVID-19 ویکسین کی تیاری کر رہا ہے۔ جب سائنس دانوں نے آگے بڑھانے کی منظوری دی تو ہم ان کی بڑے پیمانے پر پیداوار شروع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ایک یا دو ویکسینوں کی جانچ نہیں کی جا رہی ہے بلکہ بھارت میں تین ویکسینوں کی جانچ کی جا رہی ہے۔ بڑے پیمانے پر پیداوار کے علاوہ ہر ہندوستانی میں کم سے کم وقت میں ویکسین تقسیم کرنے کا روڈ میپ تیار ہے۔

مودی نے مزید کہا کہ ملک بڑی مقدار میں یہ ویکسین تیار کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔
یہ بات اس وقت سامنے آتی ہے جب بھارت میں تصدیق شدہ کرونا وائرس کے کیسز کی 25 لاکھ سے تجاوز کر چکے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں یہ 65،002 مریضوں کا اضافہ ہوا ہے۔

بھارت کرونا کیسز میں امریکا اور برازیل کے بعد تیسرے نمبر پر آ چکا ہے۔ ہفتے کے روز بھارتی وزارت صحت نے بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے مزید 996 مریض ہلال ہوئے ہیں جس کے بعد بھارت میں کرونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 49،036 ہو گئی ہے۔

جولائی کے پہلے ہفتے میں روزانہ اوسطا 15 ہزار کیسز رپورٹ ہو رہے تھے جو اب بڑھ کر یومیہ 50،000 سے زیادہ ہو چکے ہیں۔