روس کے وزیر توانائی کرونا وائرس کا شکار ہو گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

روسی وزیر اعظم میخائل مشوستن نے روسی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وزیر توانائی الیگزینڈر نواک کرونا وائرس کے شکار ہوگئے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی رائیٹرز کے مطابق روس کے وزیر توانائی بدھ کے روز اوپیک ممالک کی مشترکہ وزارتی مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں بذریعہ وڈیو لنک شرکت کریں گے۔

Advertisement

وزارت کے مطابق وزیر نواک کی طبعیت بحال ہے اور انہیں کرونا وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوئی ہیں۔

اوپیک پلس ممالک کے اجلاس میں تیل کی پیداوار میں کمی کے حوالے اپنی پالیسی پر نظر ثانی کے لئے اجلاس منعقد کر رہے ہیں۔اوپیک پلس ممالک نے ماہ جولائی کے دوران تیل کی پیداوار میں 95 سے 97 فیصد تک کمی کا فیصلہ کیا تھا۔

روسی وزارت توانائی کی ایک ترجمان کے مطابق وزیر صاحب اپنی سرگرمیاں گھر ہی سے انجام دیتے رہیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں