کابل میں سفارتخانوں، رہائشی علاقے پر راکٹ حملے، 10 افراد زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

افغان دارالحکومت کابل کے مختلف علاقوں پر متعدد راکٹ داغے گئے جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔ اس حملے کے نتیجے میں کابل کے سفارتی ضلع کو بھی نقصان پہنچا اور علاقے کو سیکیورٹی فورسز نے لاک ڈائون کر دیا۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آریان نے برطانوی خبررساں ایجنسی رائیٹرز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ "کابل پر دو گاڑیوں سے 14 راکٹ داغے گئے ہیں۔ اس واقعے کے بعد دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔"

Advertisement

افغان ترجمان کے مطابق حملے میں اکثر راکٹ رہائشی گھروں کے اوپر گرے جس کے نتیجے میں چار بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

راکٹ حملوں کے نتیجے میں سفارتخانوں کے ملازمین نے سیف رومز میں پناہ لے لی اور پورے علاقے کو لاک ڈائون کر دیا گیا۔

واقعہ کے بعد فوری طور پر اس کے ذمہ داران کا تعین نہیں ہوسکا۔ یاد رہے کہ یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب افغان یوم آزادی کی تیاریاں عروج پر ہیں اورتقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں