ایرانیوں کی غیر ذمہ داری کے سبب ان کی نقل و حرکت کی نگرانی کر رہے ہیں: امریکی ایڈمرل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکا کے فِفتھ فِلیٹ کے کمانڈر وائس ایڈمرل جیمز میلوی نے باور کرایا ہے کہ اتحادی افواج خلیجِ عُمان اور خلیجِ عربی میں ایران کی نقل و وحرکت کی قریب سے نگرانی کر رہی ہیں۔

عربی روزنامے الشرق الاوسط کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میں آبی گزر گاہیں اور تمام تجارتی بحری جہاز شامل ہیں۔ تیل کے بحری ٹینکر پر ایرانی مسلح عناصر کے دھاوے کے بعد اس نگرانی کو خصوصی اہمیت حاصل ہو گئی ہے۔

Advertisement

میلوے نے زور دے کر کہا کہ ان کا ملک "ایرانیوں کی غیر ذمے دارانہ حرکتوں" کے سبب کسی بھی موقع پر طاقت کے استعمال کا حق رکھتا ہے۔

امریکا ،،، ایران پر دوبارہ سے تمام پابندیاں عائد کرنے کے منصوبے پر ڈٹا ہوا ہے بالخصوص جب کہ سلامتی کونسل نے تہران پر عائد ہتھیاروں کی پابندی میں توسیع کو مسترد کر دیا ہے۔

اس حوالے سے امریکی انتظامیہ میں شامل عہدے داران کے بیانات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ لوگ اس حق کی یاد دہانی کرا رہے ہیں جو 2015ء میں دستخط ہونے والے ایرانی جوہری معاہدے نے اس سمجھوتے کے فریقوں کو دیا کہ وہ طہران کی جانب سے شقوں کی عدم پاسداری کی صورت میں پھر سے پابندیاں عائد کر سکتے ہیں۔

اس سیاق میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پیر کے روز اپنی ٹویٹ میں واضح کیا کہ "اگر امریکا یہ سمجھتا ہے کہ ایران نے اپنے وعدوں کو پورا نہیں کیا تو کسی بھی دوسری ریاست کے لیے یہ ممکن نہیں کہ وہ ہمیں متعدد پابندیوں کو دوبارہ عائد کرنے سے روک سکے"۔

مقبول خبریں اہم خبریں