حوثی باغیوں کا یمنی فوج کے ہاتھوں اپنے کئی اہم کمانڈروں کی ہلاکت کا اعتراف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے سرکاری فوج کے ساتھ لڑائی میں اپنے کئی اہم فیلڈ کمانڈروں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حوثی ملیشیا کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ الیبضا، نھم اور الجوف گورنریوں میں سرکاری فوج کے ساتھ لڑائی میں اس کے کئی اہم فیلڈ کمانڈر مارے گئے ہیں۔

Advertisement

یمن میں‌ لڑائی کے دوران ہلاک ہونے والے حوثی کمانڈروں میں بریگیڈیئر ادیب یحییٰ عیضہ مرعی المعروف ابو رعد السحاری بھی شامل ہے۔ السحاری حوثی ملشییا کے چھٹے ملٹری زون کا کمانڈر تھا۔ اس نے ایرانی فوج کی زیرنگرانی جنگی تربیت حاصل کی تھی اور حوثیوں کے زیر نگران یمن میں ہونے والی لڑائی میں پیش پیش رہا ہے۔ تاہم اس کی ہلاکت کی جگہ اور مقام کی تفصیل سامنے نہیں آسکی۔ بعض دوسرے ذرائع کے مطابق کمانڈر السحاری کو البیضا گورنری میں ہونے والی لڑائی میں قتل کیا گیا۔ اس معرکے میں کئی دوسرے حوثی جنگجو بھی ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔

حوثیوں کے حالیہ ایام میں ہلاک ہونے والے کمانڈروں میں ایک کا نام کرنل عبدالحمید نصر الشاھری کا بتایا جا رہا ہے۔ وہ بھی اپنے کئی ساتھیوں سمیت حال ہی میں ہونے والی لڑائی میں مارا گیا۔

حوثی سماجی کارکنوں کے مطابق ایک اور فیلڈ کمانڈر محمد امیر احمد محمد الحوثی شامل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں