سعودی عرب :گذشتہ 4 ماہ میں سب سےکم، کووِڈ-19 کے 1184 نئے کیسوں کی تصدیق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی وزارتِ صحت نے گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 1184 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے۔ یہ گذشتہ چار کے ماہ کے دوران میں ایک دن میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسوں کی سب سے کم تعداد ہے۔

مملکت میں اب کل تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 36370 ہوگئی ہےجبکہ کووِڈ-19 کا شکار مزید 39 مریض وفات پا گئے ہیں۔اس مہلک وائرس سے مملکت میں 3619 مریض وفات پا چکے ہیں۔

Advertisement

وزارتِ صحت نے ہفتے کے روز مکہ مکرمہ میں سب سے زیادہ 91 نئے کیسوں کے اندراج کی اطلاع دی ہے۔اس کے بعد صامطہ میں 73 نئے کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ دارالحکومت الریاض میں 53 ،حائل میں 50 اور جازان میں 49 نئے کیسوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

دریں اثناء گذشتہ ہفتوں کے دوران میں کرونا وائرس کا شکار ہونے والے مزید 1374 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ مملکت میں تن درست ہونے والے کل مریضوں کی تعداد 278441 ہوگئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں