یو اے ای:20 سے 40 سال کی عمرکے لوگ سب سے زیادہ کووِڈ-19 کا شکار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

متحدہ عرب امارات میں گذشتہ دو ایک روز میں کرونا وائرس کے 70079 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ امارات کی وزارت صحت نے ہفتے کے روز ان ٹیسٹوں کے بعد 424 افراد کے کووڈ-19 کا شکار ہونے کی تصدیق کی ہے۔اس کا کہنا ہے کہ اب تک ملک میں 20 سے 40 سال کی عمر کے لوگ سب سے زیادہ اس مہلک وَبا کا شکار ہوئے ہیں۔

یو اے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق وزارت صحت نے ایک بیان میں گذشتہ 24 گھنٹے میں 112 مریضوں کے صحت یاب ہونے کی اطلاع دی ہے۔اس طرح اب ملک میں تن درست ہونے والوں کی تعداد 48408 ہوگئی ہے۔

Advertisement

یو اے ای میں اب تک کرونا وائرس کے 66617 مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے اور اس مہلک وائرس سے 372 مریضوں کی وفات ہوئی ہے۔

یواے ای کی وزارت صحت کی ترجمان ڈاکٹر فریدہ الحوسنی نے کہا ہے کہ کووِڈ-19 سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کی پاسداری ایک قومی ذمے داری ہے۔

انھوں نے کہا کہ گذشتہ دو روز میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ بعض لوگوں کے حفاظتی تدابیر اختیار نہ کرنے کی وجہ سے ہوا ہے۔ انھوں نے سماجی میل جول کے وقت تجویز کردہ فاصلہ برقرار نہیں رکھا،چہروں پر ماسک نہیں پہنے ،انھوں نے خاندان کے ساتھ سماجی سرگرمیوں میں حصہ لیا ہے اور وہ ایک دوسرے سے ہاتھ ملاتے رہے ہیں۔

ڈاکٹر فریدہ نے مزید بتایا ہے کہ 20 سے 40 سال کے درمیان عمر کا گروپ یو اے ای میں کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ اس کی بڑی وجہ ان کا یہ یہ غلط تصور رہا ہے کہ نوجوانی کی وجہ سے ان میں قوت مدافعت زیادہ ہے اور وہ اس مہلک وائرس سے بچے رہیں گے۔

ایک اماراتی عہدہ دار نے جمعہ کو خبردار کیا تھا کہ اگر کووِڈ-19 کے کیسوں کی تعداد میں اضافہ جاری رہتا ہے تو پھر ملک کے بعض علاقوں میں رات کو دوبارہ کرفیو نافذ کیا جاسکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں