لیبیا:طرابلس اورمصراتہ میں ابترحالات پر جی این اے کی حکومت کے خلاف مظاہرے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس اور مصراتہ میں پست معیارِ زندگی اور بدعنوانیوں پرشہریوں نے قومی اتحاد کی حکومت (جی این اے) کے خلاف احتجاجی مظاہرے شروع کردیے ہیں۔

لیبیا سے تعلق رکھنے والے کارکنان نے سوشل میڈیا پر طرابلس کے شہداء چوک میں احتجاجی مظاہروں کی ویڈیوز پوسٹ کی ہیں۔ان میں ایک ویڈیو میں مظاہرین یہ کہتے سنے جا سکتےہیں:’’لیبی یہاں موجود ہیں، وہ یہاں شہداء چوک میں آئیں گے۔‘‘

Advertisement

مقامی کارکنان نے اطلاع دی ہے کہ مظاہرین نے طرابلس میں ایک سرکاری عمارت کی دیواروں پر چڑھنے کی کوشش کی ہے لیکن سکیورٹی فورسز نے انھیں ہٹانے اور منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی ہے۔

سکیورٹی فورسز کے اہلکار جی این اے کے ہیڈ کوارٹر کی عمارت کے تحفظ پر مامور تھے۔

طرابلس میں قائم حکومت کے وزیراعظم فائزالسراج نے جمعہ کے روز لیبیا کے تمام علاقوں میں جامع جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔دوسری جانب لیبی قومی فوج ( ایل این اے) کے ترجمان احمد المسماری نے ان کے اعلان کردہ سیزفائر کو محض ایک میڈیا پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔

انھوں نے اتوار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ’’ترکی کے جنگی بحری جہاز سرت کی جانب رواں دواں دیکھے جاسکتے ہیں۔‘‘

مقبول خبریں اہم خبریں